Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر ورکس عملہ بھی رات میں کام کرے گا

واٹر ورکس عملہ بھی رات میں کام کرے گا

عوام کو ٹریفک جام کی زحمت سے بچانے اقدام
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بڑی سڑکوں پر رات کو صفائی کے خطوط پر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ رات کے اوقات میں ایرٹیک مشینوں کے استعمال کے ذریعہ ، منٹنس اور دوسرے درکار کام انجام دینے پر غور کررہا ہے ۔ اس کی شروعات یکم اگست سے ہوگی ۔ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ایم ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی ۔ واٹر بورڈ رات کے اوقات میں واٹر پائپس کی صفائی اور درستگی کے کام انجام دے گا تاکہ دن کے اوقات میں عوام کو زحمت سے بچایا جاسکے ۔ اب تک دن کے اوقات میں ایسے کام انجام دینے سے ٹریفک کے مسائل درپیش ہورہے تھے ۔ 47 بڑے ایرٹیک مشینیں کرائے پر حاصل کئے گئے ہیں ۔ 11 گاڑیاں واٹر بورڈ کی ہیں ۔ یہ تمام گاڑیاں دن کے اوقات سیوریج میں پانی کا بہاؤ روکنے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں ۔ سیوریج مین ہولس کی مرمت کا کام بھی ہنگامی خطوط پر انجام دیا جائے گا ۔ آبی ذخائر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT