Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر ورکس میں ٹیکنیشن کی 44 جائیدادیں تقرر طلب

واٹر ورکس میں ٹیکنیشن کی 44 جائیدادیں تقرر طلب

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ تلنگانہ اسٹیٹ میں ٹکنیشن گریڈ II ٹریڈ ( سیول / الکٹریکل / میکانیکل ) کی 44 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جنرل رکروٹمنٹ جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ٹکنیشن گریڈ II کی جائیدادوں میں سیول برانچ کی 10 جائیدادیں ، الیکٹریکل کی 19 اور میکانیکل کی 15 جائیدادیں ہیں ۔ ایسے امیدوار جن کی عمر یکم جولائی 2015 کو 18 اور 44 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ ان جائیدادوں کیلئے تعلیمی قابلیت آئی ٹی آئی کے ٹریڈ ڈرافسٹمین ( سیول / الکٹریکل / میکانیکل ) میں کامیاب ہونے کے علاوہ اپنے متعلقہ ٹریڈ میں 2 سالہ تجربہ کا ہونا ضروری ہے ۔ آن لائن درخواست کی پروسیسنگ فیس 100 روپئے جب کہ اس کی امتحانی فیس 80 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ ایس سی / ایس ٹی / بی سی / پی ایچ اور تلنگانہ اسٹیٹ کے بیروزگار امیدوار جن کی عمر 18 اور 44 سال کے درمیان ہو ۔ ان کو امتحانی فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جنوری مقرر ہے ۔ اس کا امتحان ماہ مارچ میں حیدرآباد ، کریم نگر اور ورنگل میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کمیشن کے ویب سائٹ tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT