Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / واٹر ٹینکر کی زد میں آکر خانگی ملازم ہلاک

واٹر ٹینکر کی زد میں آکر خانگی ملازم ہلاک

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ ریلوے برج چادر گھاٹ کے قریب پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک خانگی ملازم ، واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ این کشن راؤ ساکن پرشانت نگر موسیٰ رام باغ خانگی کمپنی میں ملازم تھا اور آج صبح پولیس پیٹ ریلوے برج چادر گھاٹ کے قریب سے اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کشن راؤ ٹینکر عقبی پہیے کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ چادر گھاٹ انسپکٹر مسٹر ستیہ نے بتایا کہ چادر گھاٹ میں حیدرآباد میٹرو ٹرین کی تعمیراتی کام کے باعث راستہ تنگ ہوگیا ہے اور ٹینکر کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے کشن راؤ کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT