Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جِم انسٹرکٹر ہلاک

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جِم انسٹرکٹر ہلاک

حیدرآباد ۔ 17؍ اپریل ( سیاست نیوز) اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد واٹر ورکس کی واٹر ٹینکر کی ٹکر کے سبب جم انسٹرکٹرہلاک ہوگیا ۔ 36 سالہ سی ایشور ساکن کرما گوڑہ سعیدآباد بوڈاوپل علاقہ میں جم چلایا کرتا تھا اور کل جم بند کرنے کے بعد وہ اپنے مکان موٹر سیکل پر واپس لوٹ رہا تھا کہ شانتی نگر بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے ٹکر دے دی اس حادثہ میں ایشور کی ہیلمٹ ٹوٹ گئی اور اس کے سرپر گہرا زخمی پیش آنے کے سبب وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اوپل پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور پر لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT