Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / واٹر ٹینک سے سانپ برآمد ہونے پر احتجاج

واٹر ٹینک سے سانپ برآمد ہونے پر احتجاج

جموں۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) پبلک ہیلت انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے احاطہ میں واقع اوور ہیڈ واٹر سپلائی ٹینک ( پانی کی ٹانکی ) میں آج ایک سانپ پایا گیا جس پر مقامی افراد نے احتجاج کیا ۔ اس واقعہ پر ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار کو معطل اور جونیر انجینئر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ واٹر ٹینکر سے ایک سانپ برآمد ہونے کے بعد مقامی عوام نے جموں۔ پونچھ قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جبکہ اس ٹینکر سے پینے کا پانی سربراہ کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT