Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر ٹینک کے مہلوک کے پسماندگان کو پانچ لاکھ ایکس گریشیاء

واٹر ٹینک کے مہلوک کے پسماندگان کو پانچ لاکھ ایکس گریشیاء

شدید بارش سے نقصانات پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا دورہ یاقوت پورہ

حیدرآباد۔21مئی(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے پچھلی رات تیز ہوائوں اور موسلادھار بارش سے پرانے شہر میںہوئے جانی ومالی نقصان کاجائزہ لینے کی غرض سے سلطان شاہی‘ تالاب کٹہ جہانگیر نگر‘ قدیم او رنیا ملک پیٹ کے علاوہ یاقوت پورہ کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی مئیربابافصیح الدین کے علاوہ آرڈی او حیدرآباد نکہلا ریڈی او ر محکمہ بلدی برقی آبرسانی عہدیداربھی موجود تھے۔ جناب محمدمحمودعلی نے ہفتہ کی شب پیش آئی طوفانی بارش اورتیزہوائوں کیی وجہ سے جہانگیر نگر تالاب کٹہ میں پڑوس کی عمارت سے پانی کی ٹانکی گر کر ہلاک ہونے والے نوجوان احمد بن ابراہیم کے مکان پہنچ کر پسماندگان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے مہلوک کے افراد خاندان کوپانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور تین بچوں کو حکومت کی جانب سے مفت تعلیم کے علاوہ بیوہ کو اقامتی اسکول میںملازمت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا جبکہ زخمیوں کے لئے بھی معقول معاوضے کی فراہمی کے ساتھ مفت علاج کی سہولت کا اعلان کیا۔ جناب محمد محمودعلی نے آرڈی او کو زخمیوں کے علاج کے لئے فی الفور پچیس ہزار روپئے نقد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی جس سے انہیںعلاج ومعالجہ میںآسانی ہوسکے۔ انہوں نے منہدم مکانات کی مرمت اور داغ دوزی کے لئے بھی حکومت کی جانب سے مالی تعاون کا اعلان کیا۔ بعدازاں انہوں نے سلطان شاہی کے قریب میںواقع دوسوسال قدیم درخت کا بھی معائنہ کیاجو تیز ہوائوں کے سبب جڑ سے اکھڑ گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT