Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر پائپ لائن افتتاح کے فوری بعد پھٹ گئی، مقامی عوام کا کنٹراکٹرس پر ناقص میٹرئیل استعمال کرنے کا الزام

واٹر پائپ لائن افتتاح کے فوری بعد پھٹ گئی، مقامی عوام کا کنٹراکٹرس پر ناقص میٹرئیل استعمال کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 4 نومبر (این ایس ایس) کنٹراکٹرس کی جانب سے انجام دیئے گئے پائپ لائین کے غیر معیاری کام کا آج اس وقت پتہ چلا جب اپل میں وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کی جانب سے پینے کے پانی کی پائپ لائن کا آغاز کرنے فوری بعد ایک پائپ لائن اچانک ٹوٹ گئی ۔ وزیر موصوف نے اپل میں تین کروڑ روپئے لاگت سے تعمیر کی گئی واٹر پائپ لائن کا افتتاح کیا تھا ۔ اس افتتاحی تقریب میں ملکاجگیری کے ایم پی ملا ریڈی اور مقامی رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر نے شرکت کی ۔ یہ پائپ لائن اس کے افتتاح کے پانچ منٹ بعد ہی ٹوٹ گئی اور پائپ لائن سے پانی بہنا شروع ہوگیا ۔ مقامی عوام نے الزام عائد کیا کہ کنٹراکٹرس نے پائپ لائن بچھانے میں ناقص میٹرئیل کا استعمال کیا ۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے وزیر موصوف کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی جو اس مقام سے روانہ ہونے والے تھے تاہم پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا اور انہیں حراست میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT