Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / واٹر گرڈ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

واٹر گرڈ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت بہت ہی اہمیت و ترجیح کے ساتھ شروع کئے ہوئے واٹر گرڈ کے تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کر کے مکمل کرنے ضلع کلکٹرنیتو پرساد نے جمعرات کو کلکٹر کیمپ آفس میں واٹر گرڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے ہدایت کی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں واٹر گرڈ کے تعمیری کاموں کیلئے درکار اراضی کیلئے اڈوانس پوزیشن دیا گیا ۔ ایل ایم ڈی کوپیڈہ منڈل کے شنکرم ‘ حسن آباد میں جامیلاگڈہ ‘ راما ورم ‘ گنڈی پلی ‘ نندارم‘ تماپور منڈل کے رام ہنومان نگر ‘ ملاپور ‘ نلاگنڈہ‘ ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع ڈبا النتہ کنٹہ منڈل کے اننتاگیری ‘ گنومیداپلے میں اڈوانس پوزیشن دیا گیا ۔ کاموں کے انعقاد کیلئے ڈیمارکیشن فوری دینے متعلقہ آر ڈی اوز کو ہدایت جاری کی ۔ شنکرم پٹنم ‘ رامڈگو منڈلوں میں خانگی اراضی اکٹھا کرنا باقی ہے ۔ رکویزیشن دینے پر نوٹیفکیشن کر کے ایک ماہ میں اراضی حاصل کر کے حوالے کی جائے گی۔ ضلع میں واٹر گرڈ پائپ لائن 241 ایریگیشن کنالوں کو کراس کررہی ہے ۔ اسی طرح 698 آر اینڈ بی سڑکوں ‘ 794 پنچایت راج سڑکوں ‘19 جگہ پر قومی شاہراہوں ‘ 26انجنیئرس ‘ واٹر گرڈ عہدیداران کے ساتھ پائپ لائن کراسنگ کے مقامات کے کاموں کی تعمیر میں منظوری کے علاوہ ٹکنیکل امداد و تعاون فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع میں واٹر گرڈ کے ضمن میں 16 برقی سب اسٹیشن کی تعمیری کام باقی ہے ۔ فوری سب اسٹیشنوں کے تعمیری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ واٹر گرڈ کے ضمن میں ضلع میں ایل ایم ڈی مڈمانیر ‘ ایلم پلی ‘ ایل مڈگو میں ان ٹیک کے تعمیری کام جاری ہیں ۔ واٹر گرڈ کی تعمیر میں اریگیشن ‘ آر اینڈ بی پنچایت راج ‘ آر ڈبلیو ایس انجنیئرس ہم آہنگی کے ساتھ کاموں کو انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں واٹر گرڈ ایس ای کے سرینواس ‘ آر اینڈ بی ایس ای ستیش ‘ اریگیشن ایس ای سریش کمار ‘ آر ڈبلیو ایس ایس ای ‘ وی سرینواس راؤ ‘ پنچایت راج ‘ پی اے ٹو ایس ای ‘ ایم ڈی یوسف ‘ ٹرانسکو اے ڈی سرینواس ریڈی ‘ واٹر گرڈ ای ای ایز امریندر گیان کمار و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT