Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / واٹس اپ چیاٹنگ ‘باپ نے بیٹی اور عاشق کا قتل کردیا

واٹس اپ چیاٹنگ ‘باپ نے بیٹی اور عاشق کا قتل کردیا

آگرہ 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص نے آج اپنی دختر اور اس کے عاشق کو واٹس پر اپ مسلسل چیاٹنگ کرنے پر ہلاک کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ گری راج نامی شخص کو اس واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔ اس نے اپنی بیٹی اور اس کے عاشق کو شادی کروانے کا لالچ دے کر شہر کے مضافات میں طلب کیا اور انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ۔ 21 سالہ بھارتی کشواہا اور 24 سالہ نریش کمار سنگھ کی نعشیں پولیس اسٹیشن کے  عقب میں جھاڑیوں سے دستیاب ہوئی تھیں۔ پولیس کے بموجب ان دونوں کو مار پیٹر کرنے اور شال و ڈوپٹہ سے سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے اور ان کی نعشوں پر مار پیٹ کے کئی نشان بھی ہیں۔ دھولپور پولیس نے انہیں نامعلوم نعشیں سمجھتے ہوئے ان کی تصاویر کو گشت کروایا جس پر ان دونوں کی شناخت ہوسکی ۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی تاہم قریبی ٹول پلازا میں والد کا سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ گری راج نے بعد ازاں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے اس کے عاشق سے مسلسل چیاٹنگ کرنے پر برہم تھا اور اس نے ان دونوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ پولیس نے گری راج کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT