Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / واپسی کے بعد عامر کی کارکردگی بہتر ہوئی :شعیب

واپسی کے بعد عامر کی کارکردگی بہتر ہوئی :شعیب

کراچی ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد کارکردگی کو عمدہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے فاسٹ بولر نے سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے وہ بھرپور محنت سے اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ محمد عامر ماضی کی طرح کامیاب ثابت نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ پہلے کی طرح وہ وکٹیں لینے میں ناکام ہیں لیکن اس میں ان سے زیادہ فیلڈرز کا قصور ہوتا ہے۔
جھولن گوسوامی کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی
ممبئی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں چار ملکی سیریز کیلئے جھولن گوسوامی اور پونم راوت کی ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے  جبکہ میتھالی راج کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔  ہرمن پریت کور، ویدا کرشنا مورتی اور سشما ورما بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ سونی یادیو اور تھیروش کامنی کو ٹیم سے خارج کردیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT