Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / واپس آنے تلگو دیشم کے دروازے کھلے ہیں

واپس آنے تلگو دیشم کے دروازے کھلے ہیں

ٹی آر ایس میں شامل ہوئے قائدین گھٹن کا شکار ، ریونت ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے ورکنگ پریسیڈنٹ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ پارٹی نے ان قائدین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں جو ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں ۔ ان قائدین کو تلگو دیشم میں واپسی پر عزت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہوئے بیشتر قائدین وہاں گھٹن محسوس کررہے ہیں اور وہ اندیشہ مند ہیں کہ پارٹی میں واپسی پر انہیں پہلے کی طرح عزت نہیں ملے گی ۔ ایسے قائدین کا جو اپنی غلطی کا احساس کررہے ہیں تلگو دیشم میں واپسی کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ پارٹی کے امور میں ان کا لحاظ رکھا جائے گا اور ان قائدین کو مناسب مقام دیا جائے گا ۔ ریونت ریڈی ٹی آر ایس کے بعض قائدین کی تلگو دیشم میں شمولیت کی تقریب سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی قائدین ہم سے رابطہ میں ہیں ۔ ہم ان کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے حیدرآباد کی ترقی کو نظر انداز کرنے پر ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے شہر میں بارش سے تباہ سڑکوں کی ایک سو دن کے اندر مرمت کرنے کا تیقن دیا تھا یہ مدت ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر نے بلدی انتخابات کے بعد شہر اور اس کے سلم علاقوں کا دورہ تک نہیں کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT