Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / واچ:’’ کافی ویتھ ڈی‘‘انڈرورلڈ گینگسٹر چھوٹا شکیل کے ساتھیوں کی مسلسل دھمکیوں کی وجہہ سے ملتوی

واچ:’’ کافی ویتھ ڈی‘‘انڈرورلڈ گینگسٹر چھوٹا شکیل کے ساتھیوں کی مسلسل دھمکیوں کی وجہہ سے ملتوی

ممبئی: سنیل گرورنے انڈرورلڈ کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے پر’’ کافی ویتھ ڈی‘‘ غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاہے۔

فلم کے پروڈیوسر ونود رمانی‘ ڈائرکٹر ویشال مشرااور سنیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر داؤد ابراہیم کے نام کوفلم سے نہیں ہٹایاگیاتو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔

پروڈیوسراور ڈائرکٹر نے انڈرورلڈ گینگسٹر چھوٹا شکیل کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل دھمکی ملنے کی ایک شکایت بھی پولیس میں درج کروائی ہے۔

ڈائرکٹر وشال نے کہاکہ’’ ٹریلر کی ریلز کے وقت سے ‘ یہ ایک آسان کام نہیں تھا‘ہم پر امید تھے اور ہر آنے والے دن کا انتظار کررہے تھے‘ اور آج ہم نے فلم کی ریلیزہی ملتوی کردی‘‘۔یہ جاننا ضروری ہے کہ ’’کافی ویتھ ڈی ‘‘ میں انجناسوکھانی‘ دیپانتاشرما‘ ذاکر حسین اور پنکج ترپاٹھی نے بھی کام کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT