Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وبائی امراض کو روکنے احتیاطی اقدامات ضروری

وبائی امراض کو روکنے احتیاطی اقدامات ضروری

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب
کریم نگر ۔ /3 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وبائی اور موسمی امراض کی روک تھام کیلئے چوکنا رہنا چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے موسمی امراض پر محکمہ طب و محنت اور ریونیو عہدیداروں اور نائب وزیر اعلیٰ جناب محمود علی کے ساتھ جائزہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دو افراد کی موت وبائی اور موسمی امراض کی وجہ سے ہوگئی ۔ ایسے حالات میں ریونیو اور میڈیکل اینڈ ہیلت کے عہدیدار عوام کو ہمیشہ دستیاب رہنا چاہئیے ۔ بالخصوص قبائیلی علاقوں میں طبی خدمات کو وسیع پیمانے پر انجام دیا جانا چاہئیے ۔ صاف صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے ۔ کلورینیشن کی آمیزش ، پائپ لائین میں لکیج ہو تو فوری مرمت کی طرف توجہ دی جائے ۔ موسم بارش میں وبائی امراض اور وائرل فیور کو نہ پھیلنے دیا جائے اور احتیاط کیا جائے ۔ اسی سلسلہ میں مواضعات منڈل اور ڈیویژن کے سطح پر اجلاس منعقد کرکے عہدیداروں کے باہم مشوروں سے کام کیا جائے یہ کسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرس اور نرسس کو بھی رخصت نہ دی جائے ۔ دور  دراز مواضعات میں ایمبولینس (104) اور (108) موبائیل طبی سہولتوں کی سہولت فراہم کی جائے ۔ سرکاری ڈاکٹرس کو دواخانہ میں رہنا ہوگا ۔ عوام میں شعور بیداری پروگرام کے ذریعہ بیماریوں سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں انہیں واقف کروانا چاہئیے ۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرمین تلا اوما ، کلکٹر نیتو پرساد ، جوائنٹ کلکٹر سری دیوامینا ، جگتیال سب کلکٹر ، ششنکار ہیلت اینڈ میڈیکل آفیسر راجیشم ، ڈی آر او برہمیا ، ڈاکٹر ناگیندر آر ڈی او عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT