Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وبائی امراض کی روک تھام کیلئے چوکسی کی ہدایت محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس

وبائی امراض کی روک تھام کیلئے چوکسی کی ہدایت محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس

ورنگل۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملیریا ، ڈینگو بخار سے متاثر ہونے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تمام عہدیدار چوکس ہوجائیں۔ ضلع کلکٹر  واکٹی کرونا نے کلکٹریٹ سے تمام منڈل جات کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی۔ میڈیکل آفیسر، سینئر پبلک ہیلتھ افیسر سے انہوں نے کہا کہ ضلع ورنگل میں بارش کے بعد پھوٹ پڑنے والی بیماریوں ملیریا اور ڈینگو سے بچاؤ کیلئے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس ضمن میں تمام منڈلوں کا عملہ چوکس ہوجائے اور دیگر محکمہ جات کے آفیسرس کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ضلع میں مچھروں کی کثرت کی اطلاعات ہیں، لاروا کے نمونے حاصل کرتے ہوئے عوام کو ایسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر قسم کے احتیاطی اقدامات کریں۔ ضلع ورنگل میں ماہ جنوری سے اب تک 36 ڈینگو اور 147 ملیریا پازیٹیو کیس درج ہوئے ہیں۔ ضلع ملیریا ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ 15دن میں ایک مرتبہ ہاسٹل، اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عہدیدار ملیریا اور ڈینگو کے نمونوں کی جانچ کریں اور عوام میں شعور بیدار کریں۔ ان بیماریوں سے بچنے کیلئے واضح رہے کہ گزشتہ دو دن پہلے ہوئی زبردست بارش سے کئی نشیبی علاقوں، کنٹوں، نالیوں اور گڑھوں میں پانی جمع ہوچکا ہے۔ تعمیراتی کاموں کیلئے بھی کھودے گئے گڑھوں میں پانی جمع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی کثرت ہوگئی ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنے اپنے گھروں میں اور اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

 

سرپورٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر
پربھاکر کا تبادلہ
سرپور ٹاؤن۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر گزشتہ دو سال سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، ریاستی حکومت کی جانب سے سرپورٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ جی پرکاش کو سرپور ٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا اور نئے ایم ای او جی پرکاش ایک یا دو دنوں میں اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT