Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / وجئے دیوس پر 1971 کے بہادروں کو خراج عقیدت

وجئے دیوس پر 1971 کے بہادروں کو خراج عقیدت

نئی دہلی 16 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف1971کی جنگ میں بے مثال ہمت اور بہادری کامظاہرہ کرنے والی ہندستانی فوج کو آج پورا ملک وجئے دیو س کے موقع پر یاد کر رہا ہے ۔16 دسمبر 1971 کو ہندستان کے جانباز سپاہیوں نے 17 دنوں تک چلی اس جنگ میں پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے اور دنیا کے نقشے پر ایک نئے ملک بنگلہ دیش کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت کے مشرقی پاکستان کے 93,000 فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔اس جنگ میں ملک کے لئے شہید ہونے والے جوانوں کو آج وزیر دفاع منوہر پاریکر اور فوج کے تینوں بازوؤں کے سربراہان نے انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پرپھولوں کے ہارچڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر پاریکر نے کہا “وجئے دیوس کے موقع پر ہندستانی فوج کو سلام، اس دن ہندوستانی فوج کو سب سے بڑی کامیابی ملی تھی ۔

بیرونی شہریوں کو 31 ڈسمبر تک ہفتہ میں 5000 روپئے تبدیل کرنے کی سہولت
ممبئی ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی نے بیرونی شہریوں کو 31 ڈسمبر تک ہر ہفتہ 5000 روپئے مالیتی ہندوستانی کرنسی کے مساوی بیرونی کرنسی تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے۔ قبل ازیں انہیں 15 ڈسمبر 2016ء تک یہ سہولت حاصل تھی۔

TOPPOPULARRECENT