Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / وجئے دیوس کے موقع پر ممبئی کے مہلوکین کی یاد

وجئے دیوس کے موقع پر ممبئی کے مہلوکین کی یاد

ممبئی ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج کہا کہ وجئے دیوس کے موقع پر روایتی جوش و خروش اور مسرت کے علاوہ فوج کو اُن افراد کی بھی یاد آتی ہے جنھیں 1971 ء کی ہند۔ پاک جنگ میں پاکستان پر فتح کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تھا ۔ آج ہی کے دن 1971 ء میں تقریباً 93,000 پاکستانی فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے تھے ۔ اس تاریخی فتح کے نتیجہ میں بنگلہ دیش قائم ہوا تھا ۔ اس موقع پر مہلوکین کی یاد میں جنھوں نے بہادری سے جنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی ایک خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ کُلابا میں جنگی یادگار کے مقام پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ لیفٹننٹ جنرل بپن راوت جنرل آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹرا ، گجرات اور گوا کے علاوہ دیگر کئی فوجی عہدیداروں نے بہادر مہلوکین کو پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ آج کی تقریب میں خصوصی سینک سمیلن اور سینک بھوج کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT