Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے سائی ریڈی وائی ایس آر کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار، صدر جگن موہن ریڈی کی پریس کانفرنس

وجئے سائی ریڈی وائی ایس آر کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار، صدر جگن موہن ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے پارٹی جنرل سکریٹری وجئے سائی ریڈی کو راجیہ سبھا نشست کے لیے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارا ہے ۔ صدر پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کے بعد اس کا اعلان کیا ۔ وجئے سائی ریڈی ، صدر پارٹی کے قابل بھروسہ مند رفیق اور صدر پارٹی کی کمپنیوں کے آڈیٹر بھی ہیں ۔ راجیہ سبھا کے لیے پندرہ ریاستوں میں 57 نشستوں پر 11 جون کو رائے دہی ہوگی ۔ نامزدگی ادخال کی آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی ہے ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ وجئے سائی ریڈی کو ان کی پارٹی کے تئیں وفاداری کے سبب راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ وجئے سائی ریڈی نے چیف منسٹر اے پی و صدر تلگو دیشم کی جانب سے اسمبلی ارکان کی دل بدلی کی ہمت افزائی کے خلاف شدت سے آواز اٹھائی ہے ۔ صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اے پی دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو پیسوں کا لالچ دے کر دل بدلی کی جانب جس طرح راغب کررہے ہیں اس سے سیاست ایک گھٹیا اور حقیر شئے بن چکی ہے ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس نے کہا کہ سیاسی مفادات حاصلہ مجھے غیر قانونی مقدمات میں گھسیٹنے کیلئے مجھ پر دباؤ بنا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT