Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے شانتی کے تلگودیشم میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

وجئے شانتی کے تلگودیشم میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

حیدرآباد 18مئی (یواین آئی ) کانگریس لیڈر و تلگو فلموں کی مشہور اداکارہ وجئے شانتی کے تلنگانہ تلگودیشم میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔وجئے شانتی نے ٹی آ رایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔کانگریس نے انہیں میدک اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا تھا جس میں انہیں شکست ہوئی ۔گزشتہ تین سال سے وجئے شانتی سیاست سے دوری اختیار کی ہوئی تھیں۔تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اہم کردار اداکرنے والی وجئے شانتی ٹی آ رایس کے ٹکٹ پر میدک کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق وجئے شانتی سے تلگودیشم پارٹی کے بعض سینئر لیڈروں نے رابطہ قائم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔تلنگانہ کانگریس میں اہم عہدہ حاصل نہ ہونے پر سمجھا جاتا ہے کہ وجئے شانتی تلگودیشم میں شمولیت کے لئے سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہی ہیں۔سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی پارٹی میں بہتر عہدہ کی تمنا رکھتی ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ، وجئے شانتی کی سیاسی مہارت پر سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہی ہے کیونکہ ان کی سیاسی مہارت اور تجربہ سے تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور کے چندرشیکھر راو زیرقیادت ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو بہتر طور پر اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT