Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا بینکوں سے تصفیہ کیلئے تیار

وجئے مالیا بینکوں سے تصفیہ کیلئے تیار

نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے شراب کے تاجر وجئے مالیا نے ٹوئٹر پر کہاکہ 9 ہزار کروڑ روپئے کے قرض کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو نمٹانے کے لئے بینکوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں تاکہ یک وقتی ادائیگی کے ذریعہ مسئلہ کی یکسوئی ہوجائے۔ مالیا نے کہاکہ عوامی شعبہ کے بینکوں کی یک وقتی یکسوئی یا تصفیہ کی پالیسیاں ہوتی ہیں۔ سینکڑوں قرض دہندگان یکسوئی کرچکے ہیں۔ اس سے ہم کیونکر محروم رہیں۔ ہماری قابل لحاظ پیشکش جو سپریم کورٹ کے روبرو کی گئی اُسے بینکوں میں غور و خوض کے بغیر مسترد کردیا ہے۔ ’’میں منصفانہ اساس پر یکسوئی کی بات چیت کے لئے تیار ہوں‘‘۔
زیر تعمیر عمارت کا بڑا حصہ منہدم
ایک مزدور ہلاک،15زخمی
بھوپال ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بلکھریا تھانہ علاقے میں ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت کا بڑا حصہ گر جانے کی وجہ سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مضافات میں زیر تعمیر اس عمارت کا ایک حصہ کل شام اچانک گر گیا، اور وہاں 16 مزدورزخمی ہو گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT