Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کردینے کا مطالبہ

وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کردینے کا مطالبہ

غازی آباد۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے آج حکومت سے کہا ہے کہ نامور صنعت کار وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے جوکہ ان دنوں برطانیہ میں روپوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ وجئے مالیا کے پاس کتنے پاسپورٹ ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے مالیا کو ملک سے فراری میں اعانت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ انہیں فی الفور واپس لانے کیلئے کارروائی کی جائے۔ واضخ رہے کہ عوامی شعبہ کے بینک 9ہزار کروڑ کے قرض بازیاب کرنے کی کوشش میں تھے کہ وجئے مالیا جاریہ سال کے اوائل میں فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT