Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کو اثاثہ جات کے انکشاف کی /21 اپریل تک مہلت

وجئے مالیا کو اثاثہ جات کے انکشاف کی /21 اپریل تک مہلت

17 بینکوں سے 9 ہزار کروڑ قرض لینے کا معاملہ ، سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے تاجر وجئے مالیا جنہیں مختلف بینکوں سے 9 ہزار کروڑ کا قرض لیکر مبینہ طور پر ادا نہ کرنے کی پاداش میں قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔ آج سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ وہ /21 اپریل تک اپنے جملہ اثاثہ جات کا انکشاف کریں ۔ ان کے اورارکان خاندان کی ہندوستان اور بیرونی ممالک میں جتنی جائیدادیں یہ ظاہر کرنا ضروری ہے ۔ سپریم کورٹ نے وجئے مالیا کو یہ بھی ہدایت دی کہ اس کے سامنے حاضر ہونے قبل تیاری کرکے آئیں ۔ وجئے مالیا نے تقریباً 17 بینکوں سے 9 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا اور انہیں ادا کرنے سے قاصر رہے ۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے جو جسٹس کورین جوزف اور آر ایف نریمان پر مشتمل ہے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی زیرقیادت بینکوں کے گروپ کی جانب سے مالیا نے ستمبر تک 4 ہزار کروڑ روپئے داخل کرنے کی جو پیشکش کی ہے اس کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے اس کے بعد ہی سپریم کورٹ نے مالیا کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اثاثہ جات کا /21 اپریل تک اعلان کردیں ۔

TOPPOPULARRECENT