Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / وجئے مالیا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا آخری سمن

وجئے مالیا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا آخری سمن

دھوکہ دہی کیس میں حاضری کیلئے ایک ماہ کی مہلت نامنظور
نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج شراب کے تاجر وجئے مالیا کو تیسرا اور ممکنہ آخری سمن جاری کیا ہے تاکہ IDBI بینک کو 900 کروڑ کے قرض کی دھوکہ دہی کیس میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں 9 اپریل کو ممبئی میں پوچھ تاچھ کیلئے ان کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکے۔ تاہم وجئے مالیا نے کل ایجنسی کے روبرو حاضری کے لئے ماہ مئی تک مہلت طلب کی ہے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ زونل آفس ممبئی میں آج مقررہ تاریخ کو حاضری سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی عہدیداروں نے آج یونائیٹیڈ بیرویز گروپ چیرمین کو 9 اپریل کے دن شخصی طور پر حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کردیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ممکن ہے کہ مالیا کے لئے یہ آخری سمن ہوگا کیوں کہ انھیں ٹکنیکل اور لیگل بنیادوں پر آج حاضری کے لئے مہلت دی گئی تھی۔ لیکن انھوں نے اس کی پابندی نہیں کی۔ ذرائع نے کہاکہ قانون انسداد منی لانڈرنگ (ناجائز دولت کی منتقلی) کے تحت زیادہ سے زیادہ 3 سمن جاری کئے جاتے ہیں اور آج کے سمن کی اجرائی کے ساتھ ضابطہ کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ماہ مئی تک مہلت کیلئے وجئے مالیا کی درخواست کو نامنظور کردیا گیا ہے اور آج کی تاریخ سے صرف ایک ہفتہ تک ان کی حاضری کا انتظار کیا جائے گا کیوں کہ تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جلد از جلد پوچھ تاچھ ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT