Tuesday , March 28 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے ہندوستان کی درخواست

وجئے مالیا کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے ہندوستان کی درخواست

نئی دہلی۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج برطانیہ کو ایک درخواست روانہ کرتے ہوئے اس سے خواہش کی ہیکہ وہ مالیاتی بے قاعدگیوں اور قرض کی عدم ادائیگی کے مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے مفرور تاجر وجئے مالیا کو اس کے حوالہ کردے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہاکہ ہندوستان نے وجئے مالیا کی حوالگی کیلئے ایک درخواست برطانیہ کے حوالہ کی ہے۔ یہ درخواست سی بی آئی سے وصول ہوئی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر کو روانہ کردہ اس درخواست میں ہم نے برطانیہ سے درخواست کی ہیکہ ہندوستان میں مقدمات کا سامنا کرنے والے مالیا کو حوالہ کیا جائے۔ مالیا کے خلاف ہندوستان میں مضبوط کیس موجود ہے۔ ان کی حوالگی سے ہماری تشویش سے متعلق برطانیہ کی حساسیت واضح ہوجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT