Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کی گرفتاری کیلئے انٹرپول وارنٹ ضروری

وجئے مالیا کی گرفتاری کیلئے انٹرپول وارنٹ ضروری

نئی دہلی ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وجئے مالیا کو حوالہ کرنے ہندوستان کی درخواست کو برطانیہ کی جانب سے مسترد کردیئے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اب وجئے مالیا کی گرفتاری کیلئے انٹروپول سے وارنٹ جاری کرنے پر زور دیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ رقومات کی غیرقانونی منتقلی کیس کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سی بی آئی کو مکتوب لکھ کر کہا ہیکہ وہ عالمی پولیس ادارہ سے مالیہ کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس حاصل کرے۔ سی بی آئی ایک نوڈل آفس کے طور پر کام کرتے ہوئے اس فوجداری کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ریڈ کارنر نوٹس جاری ہونا تو وجئے مالیا کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوگی۔ وہاں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔ فوجداری کس کی تحقیقات میں اس طرح غیرقانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ جب ایک بار مذکورہ نوٹس جاری ہوجائے تو انٹرپول اس شخص کی گرفتاری کی کوشش کرے گا اور دنیا کے کسی بھی حصہ میں اس کی موجودگی کا پتہ چلا کر گرفتار کیا جائے گا۔ دریں اثناء کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا عدلیہ پر اندرون 30 دن مالیا پر فردجرم عائد کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT