Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کی 2 اپریل کو طلبی

وجئے مالیا کی 2 اپریل کو طلبی

ممبئی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب کے بڑے بیوپاری وجئے مالیا کو تازہ سمن جاری کرتے ہوئے تحقیقاتی عہدیدار کے سامنے 2 اپریل کو رقم کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کے سلسلہ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔مبینہ طور پر وجئے مالیا 900 کروڑ روپئے آئی ڈی بی آئی قرض اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میںملوث ہیں۔ تازہ سمن یونائیٹیڈ گرووریز کے صدرنشین کی جانب سے بعد کی تاریخ پر شخصی حاضری کے لئے مہلت طلب کرنے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے بموجب سراغ رسانی ادارہ نے اُن کی درخواست قبول کرلی ہے اور 2 اپریل کو شخصی طور پر تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ پریشان حال تاجر نے تحقیقاتی عہدیدار کو اطلاع دی تھی کہ وہ آج شخصی طور پر حاضر ہونے سے قاصر ہیں اور اُنھوں نے اگلے مہینے کی کوئی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ اُن کی یہ درخواست یہ میل کے ذریعہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو وصول ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT