Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے مالیا کے خلاف وارنٹ کی عدم تعمیل، سماعت ملتوی

وجئے مالیا کے خلاف وارنٹ کی عدم تعمیل، سماعت ملتوی

حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) مقامی عدالت نے بحران سے دوچار صنعت کار وجئے مالیا کے خلاف جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کی جانب سے 2چیکس باؤنس ہونے کے مقدمہ میں اپنا فیصلہ 6جون تک ملتوی کردیا۔ تیسرے اسپیشل مجسٹریٹ کورٹ نے 9مئی کو مالیا کو سزا سے متعلق فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں 2چیکس باؤنس مقدمات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مالیا کے خلاف وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی گئی تھی کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ ممبئی پولیس نے آج عدالت میں رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوسکی کیونکہ ملزم کا جو پتہ دیا گیا ہے اسے بینک نے مہر بند کردیا چنانچہ وارنٹس واپس کئے جارہے ہیں۔ اس کے بعد جج ایم کرشنا راؤ نے 6جون تک معاملہ کی سماعت ملتوی کردی اور شکایت کنندہ کو ملزم کے صحیح پتہ کی صراحت کا حکم دیا تاکہ تازہ وارنٹ جاری کیا جاسکے۔واضح رہے کہ وجئے مالیا بینکوں کو 9 ہزار کروڑ روپئے قرض ادا شدنی ہے اور وہ ملک چھوڑکر جاچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT