Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے مالیا کے قرضہ جات ختم کرنے کے خلاف سی پی آئی کا احتجاج

وجئے مالیا کے قرضہ جات ختم کرنے کے خلاف سی پی آئی کا احتجاج

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) نریندر مودی حکومت کی جانب سے بڑے کارپوریٹ تاجرین کے ساتھ خصوصی محبت کے اظہار پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی نے کہا کہ مودی ان لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں جو کروڑوں روپئے بینکوں میں جمع کروائیں ہیں ۔ سی پی آئی حیدرآباد سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ وجئے مالیا کو ہندوستان لانے میں ناکام رہے جس نے ملک کے مختلف بینکوں کو 9000 کروڑ روپئے کے قرض ادا نہیں کئے ہیں ۔ وجئے مالیا کے 1200 کروڑ کے قرضوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے ۔ اس سے ظہار ہوتا ہے کہ مودی حکومت کی رشوت کالے دھن اور جعلی کرنسی کے خلاف مہم صرف دکھاوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT