Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا بجٹ سیشن کے دوران صرف ایک دن ایوان میں رہے

وجئے ملیا بجٹ سیشن کے دوران صرف ایک دن ایوان میں رہے

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے سرکردہ تاجر اور یو بی گروپ کے چیرمین وجئے ملیا کے ملک سے فرار ہونے کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان ارکان راجیہ کی ایوان میں حاضری کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ پارلیمنٹ کے رواں بجٹ سیشن کے دوران وہ صرف ایک دن ایوان بالا میں موجود تھے۔ انہوں نے یکم مارچ کو راجیہ سبھا اجلاس میں شرکت کی تھی۔ حاضری کے اعداد و تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ وجئے ملیا بحیثیت رکن اپنی دوسری میعاد کے دوران راجیہ سبھا کے کل 424 اجلاسوں کے منجملہ صرف ایک دن ایوان میں موجود رہے۔ وجئے ملیا کرناٹک سے بحیثیت آزاد رکن یکم جولائی 2010ء کو دوسری مرتبہ راجیہ سبھا میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی میعاد اس سال 30 جون کو ختم ہوگی اور 6 سالہ میعاد میں یہ ان کیلئے آخری باقاعدہ سیشن ہوگا۔ قبل ازیں وہ اپنی پہلی میعاد میں 10 اپریل 2002ء تا اپریل 2008ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے تھے۔ 2010ء میں ان کی حاضری کا فیصد بہت زیادہ تھا لیکن گزشتہ دو سال کے دوران اس میں زبردست کمی دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT