Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا توہین عدالت کے مرتکب، سزا پر بحث کیلئے 10 جولائی کو حاضری کا حکم

وجئے ملیا توہین عدالت کے مرتکب، سزا پر بحث کیلئے 10 جولائی کو حاضری کا حکم

نئی دہلی 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ بزنسمین وجئے ملیا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بچوں کو40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کے ساتھ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے فی الحال برطانیہ میں موجود ملیا کو حکم دیا کہ اس مسئلہ پر سزا کے تعین پر بحث کے لئے 10 جولائی کو حاضر رہیں۔ وجئے ملیا کی عاجلانہ حوالگی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان نے حال ہی میں برطانیہ سے درخواست کی تھی۔ وہ (ملیا) اپنی فی الحال غیر کارکرد کنگ فشر ایرلائنز کے لئے حاصل کردہ 9000 کروڑ روپئے کے بینک قرض کی عدم ادائیگی کے ملزم ہیں۔ جسٹس اے کے گوئل اور یویو للت پر مشتمل بنچ نے کہاکہ ’’ہم نے مدعی علیہ نمبر 3 (ملیا) کو دو بنیادوں پر توہین عدالت کا خاطی پایا ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT