Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / وجئے ملیا کے اخراج کا مقدمہ ‘سماعت 13 جون تک ملتوی

وجئے ملیا کے اخراج کا مقدمہ ‘سماعت 13 جون تک ملتوی

لندن 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی تاجر وجئے ملیا کے برطانیہ سے اخراج کے مسئلہ پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ برطانیہ کی کراؤن استغاثہ سرویس نے یہ بات بتائی ۔ پہلے یہ سماعت 17 مئی کو ہونی تھی جسے اب ملتوی کرکے 13 جون کردیا گیا ہے ۔ جب اس کیس کی سماعت ہوگی کراؤن استغاثہ سرویس کی جانب سے عدالت میں ہندوستانی حکام کی نمائندگی کی جائیگی ۔ اس کیس کی سماعت ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگی ۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ سماعت 13 جون کو ہوگی ۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ایک چار رکنی ٹیم اس سلسلہ میں پہلے ہی جاریہ ماہ کے اوائل میں لندن پہونچ چکی ہے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ جب سماعت ہوگی ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے موقف کو انتہائی واضح اور مستحکم انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

 

یومیہ پریس بریفنگ بند کرنے پر غور:ٹرمپ
واشنگٹن 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائیٹ ہاوز میں روزآنہ کی پریس بریفنگ کو بند کردینا ایک اچھا خیال ہے ۔ تاہم وائیٹ ہاوز کرسپانڈنٹس اسوسی ایشن نے اس خیال کی مخالفت کی ہے ۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر دو ہفتوں میں ایک مرتبہ وہ خود صحافت سے بات اگر کرتے ہیں تو یہ اچھا خیال ہے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے روزآنہ کی پریس بریفنگ کو روک دینے کا خیال ظاہر کیا تھا ۔ وائیٹ ہاوز میں یہ کئی دہوں سے چلی آ رہی روایت ہے ۔
ٹرمپ نے خود کو بہت سرگرم صدر قرار دیا اور کہا کہ ان کے عملہ کیلئے حالات کو ٹھیک طرح سے بیان کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT