Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا ہندوستان سے باہر چلے گئے : سی بی آئی

وجئے ملیا ہندوستان سے باہر چلے گئے : سی بی آئی

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے سرکردہ صنعتکار اور تاجر وجئے ملیا جو مختلف بینکوں سے حاصل کردہ 9000 کروڑ روپئے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی کے سلسلہ میں قانونی کشاکش کا سامنا کررہے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ مرکز نے سپریم کورٹ کو یہ اطلاع دی۔ اٹارنی جنرل موکل روہتگی نے سپریم کورٹ بنچ سے کہاکہ میں ابھی سی بی آئی سے بات کرچکا ہوں جس نے بتایا کہ وہ 2 مارچ کو ملک سے چلے گئے۔

کشمیر میں انکاؤنٹر ، دوہلاک، لشکر طیبہ کا مقامی سربراہ فرار
سرینگر ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے لیکن لشکر طیبہ کا ایک سرکردہ کمانڈر اور دیگر 4 عسکریت پسند پولیس محاصرہ کو توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کیونکہ مقامی افراد نے مبینہ طور پر سنگباری کے ذریعہ سیکوریٹی فورسس کی توجہ ہٹادی تھی۔ انٹلیجنس ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ کشمیر کا سربراہ ابو دوجانا بھی انکاؤنٹر کے مقام سے بچ کر فرار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اونتی پورہ کے پوچال علاقہ میں سیکوریٹی فورسس تلاشی مہم میں مصروف تھے کہ اس وقت انکاؤنٹر شروع ہوگیا جب قریبی گوریپورہ گاؤں سے گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔

TOPPOPULARRECENT