Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ سے حیدرآباد کے لیے 250 خصوصی بسیں

وجئے واڑہ سے حیدرآباد کے لیے 250 خصوصی بسیں

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : اے پی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ سنکرانتی تہوار کے بعد شہر حیدرآباد واپس ہونے والے مسافرین کے لیے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ وجئے واڑہ سے حیدرآباد تک کے لیے 250 بسیں چلائی جائیں گی ۔ اے پی ایس آر ٹی سی وجئے واڑہ زون کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ وجئے واڑہ حیدرآباد 246 ریگولر بس سرویس کے علاوہ 250 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔ یہ تمام خصوصی بسیں رات 8 بجے کے بعد چلائی جائیں گی ۔ اس کے لیے آن لائن سیٹ ریزرویشن کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT