Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میٹرو ریل کا پہلا مرحلہ 2018 تک مکمل کیا جائے

وجئے واڑہ میٹرو ریل کا پہلا مرحلہ 2018 تک مکمل کیا جائے

دہلی میٹرو ریل کے سربراہ سریدھرن سے چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کی بات چیت
حیدرآباد 4 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج دہلی میٹرو ریل کے سربراہ ای سریدھرن سے کہا کہ وہ وجئے واڑہ میٹرو ریل پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو اگسٹ 2018 تک مکمل کرلیں اور وشاکھاپٹنم میٹرو ریل پراجیکٹ کے مرحلہ اول کو ڈسمبر 2018 تک مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر سریدھرن سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس پراجیکٹ کو جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تعاون سے پورا کیا جاسکتا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ مسٹر نائیلاو نے تجویز کیا کہ دہلی میٹرو ریل کمپنی کی ٹیم مرحلہ وار پروسیس چارٹ تیار کرسکتی ہے تاکہ ریاستی حکومت ماہانہ بنیادوں پر میٹرو ریل پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لے سکے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں ایک خصوصی مقصدی گاڑی قائم کرنے کی ضرورت ہے اور ایک مستقل عہدیدار کا تقرر کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کی جاسکے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر سریدھرن اور ان کی ٹیم کو مزید تجویز کیا کہ وہ اس پراجیکٹ کیلئے اراضیات حاصل کرنے کا عمل بھی تیز کردیں۔ انہوں نے سریدھرن سے کہا کہ وہ میٹرو ریل پراجیکٹ کو آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں بھی شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان عہدیداروں سے 9 ستمبر کو ایک بار پھر وجئے واڑہ میں ملاقات کرینگے یہ تعین کیا جائیگا کہ میٹرو ریل پراجیکٹ کا سنگ بنیاد کب رکھا جائیگا اور دوسرے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائیگی ۔ انہوں نے مسٹر سریدھرن سے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں لائیٹ روڈ ٹرانسپورٹ نظام شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیں۔

TOPPOPULARRECENT