Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / وجئے واڑہ میں آج جنوبی ہند کی ریاستوں کا اجلاس

وجئے واڑہ میں آج جنوبی ہند کی ریاستوں کا اجلاس

باہمی تعاون اور تعلقات پر مشاورت اور تبادلہ خیال
نئی دہلی۔/11 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساوتھرن زونل کونسل کا اجلاس جوکہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون ، نئی تراکیب اور تجربات کے تبادلے، تخریبی طاقتوں پر قابو پانے کیلئے نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے مشترکہ فورم ہے ۔ آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں کل منعقد ہوگا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت اجلاس میں آندھرا پردیش، تاملناڈو، کرناٹک، کیرالا، تلنگانہ اور پڈو چیری کے چیف منسٹرس حصہ لیں گے۔اجلاس میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون اور رابطہ کے مسائل بشمول ساحلی علاقوں کی سلامتی اور خصوصی ٹرین سرویس اور ٹرانسپورٹ معاہدوں ، پھلوں اور ترکاریوں میں حد سے زیادہ کیمیائی کھاد کے استعمال ، نرسنگ کورسیس میں یکساں نوعیت کے معیاری پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ بعض ریاستیں مرکز کے امتیازی سلوک کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں انفراسٹرکچر، ہیلت، سیکوریٹی، سوشیل ویلفیر، لسانی اقلیتوں، سرحدی تنازعات وغیرہ پر غور وغوض اور عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ریاستوں کو 5زونس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک زون میں چیف منسٹر اور 2وزراء اورچیف سکریٹری شامل ہیں۔زونل اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے درمیان تعلقات کے مسائل پر بلا خوف و خطر تبادلہ خیال اور مشاورت کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT