Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں ایئرپورٹ کے ٹرمنل کا سنگ بنیاد

وجئے واڑہ میں ایئرپورٹ کے ٹرمنل کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔19اکٹوبر ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا ہے کہ ریاست کو مرکز کا مکمل تعاون اور حمایت حاصل ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو یہاں کرشنا ضلع میں وجئے واڑہ کے قریب گناورم میں ایئرپورٹ کے ایئرٹرمنل کے سنگ بنیاد کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وجئے واڑہ کو آندھراپردیش کا عارضی دارالحکومت قرار دیا گیا تب ہی سے ہوائی مسافرین میں اضافہ ہواہے ۔ چندرابابو نائیڈو نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں ترقیاتی اُمور میں مداخلت کررہی ہے اور ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔ چندرابابو نائیڈو کے بموجب کانگریس اور وائی ایس آر سی پی جماعتیں آندھراپردیش کی ترقی نہیں چاہتی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ کسانوں نے آگے بڑھتے ہوئے ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے 33ہزار ایکڑ اراضی فراہم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT