Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں نیشنل ہینڈلوم ایکسپو کا افتتاح

وجئے واڑہ میں نیشنل ہینڈلوم ایکسپو کا افتتاح

وجئے واڑہ 27 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے وزیر آبی وسائل ڈی اوما مہیشور راؤ نے آج وجئے واڑہ میں نیشنل ہینڈ لوم ایکسپو کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 11 جنوری تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ ’’بنکروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ہینڈلوم نمائش کا انعقاد عمل میں لایا جانا ہے تاکہ ہینڈلوم ٹکسٹائلز کو فروغ دیا جائے‘‘۔ انھوں نے کہاکہ ریاست آندھراپردیش میں تقریباً دس لاکھ خاندانوں کا انحصار ہینڈلوم پر ہے اور ریاستی حکومت ان کے لئے مختلف فلاحی اسکیمات فراہم کرتے ہوئے ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور انھیں ان کے روایتی پیشہ کو جاری رکھنے کے لئے سبسیڈیز بھی دے گی۔ اے پی کے وزیر ٹکسٹائلز کے رویندرا نے جو اس موقع پر موجود تھے، کہاکہ ریاستی حکومت ہینڈلوم مشینس کیلئے 50 فیصد برقی سبسیڈی فراہم کرتی ہے اور بنکروں کی جانب سے خریدے جانے والے سوت اور کلرس پر 20 فیصد سبسیڈی فراہم کرتی ہے۔ رویندرا نے مزید کہاکہ ریاستی حکومت نے اس سال بنکروں کے 110 کروڑ روپئے تک قرضہ جات معاف کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT