Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں پاسپورٹ آفس کو مرکز کی منظوری

وجئے واڑہ میں پاسپورٹ آفس کو مرکز کی منظوری

سشماسوراج سے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا اظہارتشکر
وجئے واڑہ ۔ 9 اپریل (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے آج وجئے واڑہ میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دیئے جانے پر مرکزی وزیر امورخارجہ سشماسوراج کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وینکیا نائیڈو نے اس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے فیصلہ کے متعلق انہیں اطلاعات موصول ہونے پر ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت ریاست آندھراپردیش کے تئیں مرکزی ادارہ جات کا الاٹمنٹ اور مختلف پراجکٹس کیلئے فنڈس مہیا کرنے کے مہم کی پابند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکٹ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے شپ یارڈ پراجکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کا ایکٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وینکیا نائیڈو نے اس بات کا اعلان کیا کہ 200 بستروں والے ای ایس آئی ہاسپٹل وشاکھاپٹنم کا پیر کے روز چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ ہاسپٹل پراجکٹ بھی تنظیم جدید ایکٹ کا حصہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT