Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / وجئے واڑہ میں ڈرا دھمکا کر بڑے پیمانہ پر زیورات لے کر فرا رہونے کی واردات

وجئے واڑہ میں ڈرا دھمکا کر بڑے پیمانہ پر زیورات لے کر فرا رہونے کی واردات

حیدرآباد 12جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ڈرا دھمکا کر بڑے پیمانہ پر زیورات لے کر فرا رہونے کی واردات پیش آئی۔زیورات کی تیاری کے یونٹ میں یہ واردات کل رات پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق دس تا 15ارکان پر مشتمل گروہ کے ارکان جو ہندی میں با ت کر رہے تھے ، زیوارت کی تیاری کے یونٹ پہنچے اور تیز دھار ہتھیار اور بندوق سے وہاں کام کرنے والے ورکرس کو ڈرادھمکا کر تقریبا سات کیلو کے طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ مقامی افراد نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم تیز رفتاری کے ساتھ یہ گروہ کے ارکان کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کار کا رجسٹریشن مہاراشٹرا کا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ کار بھی چوری کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد ازاں تاڑے پلی علاقہ میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران پولیس کو دیکھ کر بدمعاش کار چھوڑکر فرار ہوگئے ۔بنگال کے رہنے والا شنکر مُنا ،وجئے واڑہ کے گورنر پیٹ میں زیورات کی تیاری کا یونٹ چلایا کرتاتھا۔تین کمروں پر مشتمل اس یونٹ میں 30ورکرس کام کرتے ہیں۔تمام ورکرس بنگالی ہیں۔کل رات گروہ کے ارکان نے ان ورکرس کو ڈرادھمکاکر یہ واردات انجام دی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا اور مقام واردات کا معائنہ کیا ۔پولیس نے اس واردات کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔پولیس نے قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا بھی تجزیہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT