Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں کنہیا کمار کے پروگرام میں کشیدگی

وجئے واڑہ میں کنہیا کمار کے پروگرام میں کشیدگی

وجئے واڑہ۔ 24 مارچ (پی ٹی آئی) جے این یو اسٹوڈنٹس یونین لیڈر کنہیا کمار کے یہاں ایک پروگرام کے دوران فنکشن ہال میں بی جے پی اور بائیں بازو کارکنوں کے درمیان عملاً جھڑپ کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ یونائٹیڈ فورم آف اسٹوڈنٹس یونین نے یہ پروگرام منعقد کیا تھا ۔بی جے پی اور اس سے ملحق تنظیموں کے کارکنوں کنہیا کی آمد سے پہلے ہی فنکشن ہال پہونچ گئے اور ’’کنہیا کمار واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس وقت اے آئی ایس ایف، سی پی آئی اور سی پی ایم کارکن کافی تعداد میں جمع تھے جنہوں نے جوابی وار کرنا چاہا۔ بی جے پی اور سی پی آئی کارکنوں میں تلخ مباحث ہوئے اور اُس وقت صورتِ حال مزید ابتر ہوگئی جب بی جے پی کارکنوں نے فنکشن ہال میں گھس کر کنہیا کمار کو خطاب سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری جمیعت نے بی جے پی اور بائیں بازو کارکنوں میں امکانی تصادم کو روک دیا۔ ریاستی بی جے پی سیکریٹری پورنا چندرا راؤ اور بی جے وائی ایم لیڈر سی رجنی کانت و دیگر کو پولیس نے حراست میں لے کر منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنہیا کا یہ پروگرام ایک خانگی مقام پر منعقد کیا جارہا تھا، اس لئے ہمیںاجازت دینے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حیدرآباد یونیورسٹی اور مابعد حالات کے پیش نظر ہم یہاں صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT