Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں 10 روزہ دسہرہ تہوار کی تقاریب کا آغاز

وجئے واڑہ میں 10 روزہ دسہرہ تہوار کی تقاریب کا آغاز

وجئے واڑہ 13 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) دس روزہ دسہرہ تقاریب کا آج وجئے واڑہ میں آغاز ہوا ۔ یہ تہوار روایتی مذہبی رسوم کے ساتھ شروع ہوا ۔ آندھرا پردیش کے وزیر برائے آبی وسائل ڈی اوما مہیشور راؤ نے اس موقع پر مقامی مندر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود بھکتوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے بالکل پہلی مرتبہ دسہرہ تہوار کو ایک ریاستی تہوار قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 19 اکٹوبر کو چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو دسہرہ کی خصوصی پوجا میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے 22 اکٹوبر کو دسہرہ کے موقع پر خصوصی انتظامات کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ متعلقہ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT