Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / وجئے ڈیری دودھ اب تلنگانہ ٹیاگ کے ساتھ

وجئے ڈیری دودھ اب تلنگانہ ٹیاگ کے ساتھ

نئے لوگو کی ریاستی وزیر سرینواس یادو کے ہاتھوں رونمائی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : ریاست تلنگانہ میں وجئے ڈیری دودھ کے صارفین کو دودھ تلنگانہ ٹیاگ کے ساتھ حاصل ہوگا ۔ ریاستی وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو نے یہاں سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں وجئے ڈیری ملک اور وجئے ڈیری پراڈکٹس کے نئے لوگو کا تلنگانہ کے ٹیاگ کے ساتھ رونمائی عمل میں لائی ۔ اب وجئے ڈیری ملک کے پیاکٹس اور دیگر اشیاء تلنگانہ ٹیاگ سے لیس ہوں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وجئے ڈیری دودھ میں موجودہ پانچ لاکھ لیٹر سے 20 لاکھ لیٹر اضافہ کی کوشش کی جارہی ہیں ۔ مویشیوں کی صحت نگہداشت کے لیے حکومت نے سو موبائیل گاڑیوں کو کام پر لگارہی ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ دل برداشتہ نہ ہو کیوں کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کی بھلائی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا سرکاری دفاتر ، اہم سڑکوں پر ، اضلاع ، ٹاونس اور دیہاتوں میں وجئے ڈیری دودھ کے آوٹ لیٹس کے قیام کے لیے منصوبہ سازی کی جارہی ہے ۔ وزیر نے بتایا کہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ پانی کی وافر مقدار میں حصول ہورہا ہے ۔ حکومت تالابوں ، کنٹوں اور دیگر ذخیرہ آبوں میں افزائش ماہی پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT