Thursday , June 22 2017
Home / Top Stories / وجئے کے سر پر1کروڑ کا اعلان کرنے والے آر ایس ایس لیڈر کی گرفتاری

وجئے کے سر پر1کروڑ کا اعلان کرنے والے آر ایس ایس لیڈر کی گرفتاری

اوجین:پولیس نے منگل کے رو ز بتایا کہ چیف منسٹر کیرالا وجین کے سر کاٹ کر لانے والے کو ایک کروڑ روپئے انعام دینے کا اعلان کرنے والے آر ایس ایس کارکن کندن چندراوت کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق چندراوت کو پیر کے روز حراست میں لیکر چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ کے روبر و پیش کیاگیا جس کے بعدانہیں پندرہ روز کی قانونی تحویل میں دیدیاگیا۔

جاریہ ماہ کے اوائل میں چندروات کی اشتعال انگیز تقریر کے دوران وجین کا سرقلم کرنے والوں کو ایک کروڑ کا اعلان کرتے ہوئے لیاگیا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوا تھا۔ بعد ازاں ان کے تبصرے پر مختلف گوشوں سے مذمت کی گئی یہاں تک آر ایس ایس نے بھی ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیاتھا۔

آر ایس ایس نے خودمعاملے سے الگ کرتے ہوئے چندروات کو اوجین کے ضلع ساہ پرچار پرموک کے عہدے سے بھی ہٹادیاتھا۔سپریڈنٹ آف پولیس منوہر ورما نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ ہم نے کندن چندراوت کو ان کے مبینہ بیان پر گرفتار کرلیاہے۔

انہیں سی جے ایم کے سامنے پیش کرکے قانونی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے‘‘۔

مارچ 2کو مادھو نگر پولیس نے چندراوت کے خلاف ائی پی سی کے سیکشن505(1)(B)کے تحت مقدمہ درج کیاتھا

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT