Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / وجہ نمائی نوٹس کا جواب دینے سے جے این یو طلباء کا انکار

وجہ نمائی نوٹس کا جواب دینے سے جے این یو طلباء کا انکار

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء جنہیں یونیورسٹی نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ وہ اس نوٹس کا جواب نہیں دیں گے ۔ انہوں نے 5 رکنی یونیورسٹی کی کمیٹی کی نوٹس وصول کرنے سے بھی انکار کردیا ہے اور کہا کہ جرم کا انکشاف کئے بغیر وجہ بتانے کا مطالبہ ناجائز ہے ۔ دریں اثناء اکھیل بھارتیہ ودیا پریشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ /9 فبروری کا یونیورسٹی کے احاطہ میں افضل گرو کی برسی کاانعقاد قابل مذمت تھا ۔ اس نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اس واقعہ میں ملوث خاطیوں کی سرزنش سے قاصر رہی ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ کمیٹی بائیں بازو کے اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے دباؤ میں آگئی ہے اور اس کی رپورٹ سمجھوتہ کے نتیجہ میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT