Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وجیانگرم کا وی آر او اے سی بی کی جال میں

وجیانگرم کا وی آر او اے سی بی کی جال میں

حیدرآباد ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اے سی بی آندھراپردیش حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب 17 مئی کو صبح ساڑھے دس بجے ضلع وجیانگرم ، منڈل بوبلی کے موضع کلوورائی کے وی آر او کے مادھوا نائیڈو تحصیل آفس میں پی وینکٹ نارائن سے پٹہ پاس بُک کی تیاری کے لئے پانچ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑا گیا ۔ اُسے اے سی بی کے عہدیداروں نے وشاکھاپٹنم کی عدالت کی تحویل میں دیدیا۔

گجویل میں برقی شاک لگنے سے ایک خاتون ہلاک
گجویل ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک لگنے کے سبب ایک خاتون فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے توپران منڈل کے موضع گونڈے ریڈی پلی کی رہنے والی 55 سالہ بچما نامی خاتون آج صبح کے اولین ساعتوں میں گھر کا آنگن جھاڑ رہی تھی کہ اچانک اُس کا ہاتھ آنگن کے اوپر سے جانے والی برقی تار سے لگنے کے سبب بچما برقی رو کی زد میں آکر شدید جھلس کر جائے واقعہ پر ہی فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ پر گاؤں کے عوام میں سکتہ چھاگیا اور غم کی لہر دوڑ گئی ۔ مقامی سرپنچ وینکٹ ریڈی نے متوفی بچما کے پسماندگان کو حکومت کی جانب سے امداد دلوانے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT