Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر سنگھ کی شاندار کامیابی

وجیندر سنگھ کی شاندار کامیابی

صدرجمہوریہ ‘ وزیر اعظم ‘ منوہر لال کھتر ‘ کجریوال و دوسروں کی مبارکباد
نئی دہلی 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندرمودی نے آج باکسر وجیندر سنگھ کو ڈبلیو بی او ایشیا پیسیفک سوپر مڈل ویٹ خطاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ اسٹار باکسر نے کی یہ کامیابی سارے ملک کیلئے باعث فخر ہے ۔ وجیندر نے آسٹریلیائی باکسر کیری ہوپ کو گذشتہ شب 10 راونڈ کے مقابلہ میں پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر تحریر کیا کہ وجیندر ‘ دلی مبارکباد ۔ تم نے سارے ملک کو قابل فخر کامیابی دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بہترین صلاحیت ‘ طاقت و توانائی کیلئے وجیندر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ مودی نے اپنے شخصی ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ باکسر وجیندر کو ایک سخت مقابلہ کے بعد حاصل کردہ کامیابی پر مبارکباد ۔ وہ اس کامیابی کے مستحق تھے ۔ ہندوستانی کرکٹ کے محدود اوورس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی ‘ اسٹار خاتون باکسر میری کوم ‘ سابق ہندوستانی کرکٹرس وریندر سہیواگ اور وی وی ایس لکشمن کے علاوہ ہریانہ و دہلی کے وزرائے اعلی منوہر لال کھتر و اروند کجریوال نے بھی وجیندر کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ دھونی نے ٹوئیٹ کیا کہ انہوں نے برسوں کے بعد ایک مکمل باکسنگ میچ دیکھا ہے ۔ وجیندر کو ہندوستان کو قابل فخر کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مبارکباد ۔ کجریوال نے بھی ٹوئیٹر پر مبارکباد دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT