Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر نے ہیوسینوف کے دعوی کو ہنس کر اُڑا دیا

وجیندر نے ہیوسینوف کے دعوی کو ہنس کر اُڑا دیا

نئی دہلی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سامت ہیوسینوف نے وعدہ کیا ہے کہ وجیندر سنگھ سے مقابلے کا 19 ڈسمبر آنے دیں، وہ حریف باکسر کو ’’بری طرح شکست دے کر شکستہ حالت میں‘‘ ہندوستان واپس بھیج دیں گے لیکن ہندوستانی باکسنگ اسٹار نے اس خطرہ کے تذکرے پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس کا جواب ’’رِنگ‘‘ میں دیں گے۔ مانچسٹر سے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ سے بات کرتے ہوئے وجیندر (75kg) نے کہا کہ انھوں نے اپنے تیسرے مقابلہ سے قبل ٹریننگ بڑھا دی ہے اور دم خم اور طاقت پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ سابق اولمپک ورلڈ چمپئن شپس برونز میڈلسٹ نے کہا: ’’اس طرح کی دھمکیوں پر آپ کیا جواب دے سکتے ہو؟ میں بس ہنس سکتا ہوں، اسے کہنے دو جو اسے پسند ہے۔ وہ کچ بھی کہنے کیلئے آزاد ہے۔ لیکن میں تو بس رِنگ میں جواب دوں گا اور ایسی زبان میں جسے وہ اچھی طرح سمجھ سکیں۔‘‘ بلغاریہ کے ہیوسینوف تاحال 14 میں سے 7 مقابلے جیت چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT