Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر پرترنگاکی بے حرمتی کا الزام

وجیندر پرترنگاکی بے حرمتی کا الزام

نئی دہلی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ڈبلیو بی او ٹائٹل فائٹ میں کیری ہوپ کیخلاف زبردست کامیابی کے بعد ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ ایک تنازعہ میں ملوث ہو گئے ہیں جن پر ترنگا کی بے احترامی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔ ان کیخلاف اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ قومی باکسر نے اپنی  فائٹ کے دوران ترنگا سے مماثل شارٹ پہنی ہوئی تھی جس سے پرچم کی بے احترامی ہوئی ہے۔ درخواست گزار نے واضح کیا ہے کہ وجیندر سنگھ نے فلیگ کوڈ آف انڈیا کی سراسر خلاف ورزی کی ہے لہٰذا ان کیخلاف فوری مناسب کارروائی کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT