Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کا آج پولش باکسر سے مقابلہ

وجیندر کا آج پولش باکسر سے مقابلہ

بولٹن ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ جو ابھی تک ناقابل شکست ہیں، اپنی پہلی آٹھ راؤنڈ والی پروفیشنل فائٹ میں پولینڈ کے اینڈریج سالڈرا سے کل یہاں مقابلہ کریں گے۔ 30 سالہ سابق اولمپک اور ورلڈ چمپئن شپ برونز میڈل یافتہ باکسر نے اس فائٹ سے قبل کہا: ’’میں میری چھٹی فائٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ یہ میری پہلی آٹھ راؤنڈ والی فائٹ ہوگی اور میں نے استقامت پر بہت محنت کی ہے۔ کل کی فائٹ وجیندر کی ہندوستان میں اپنا کریئر اگلے ماہ شروع کرنے سے قبل آخری رہے گی۔ وجیندر 11 جون کو نئی دہلی میں ڈبلیو بی او ایشیا بیلٹ کیلئے لڑیں گے جبکہ حریف کو نامزد کرنا ہے۔
کوشل پریرا پر عائد پابندی ختم
دبئی، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا پرگزشتہ برس ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی کے بعد کرکٹ کھیلنے پر جو پابندی عائد کی گئی تھی، اسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کوشل فوری طور پر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کیلئے پوری طرح سے آزاد ہوگئے ہیں۔ اکٹوبر 2015ء میں 25 سالہ سری لنکن کرکٹر کا ڈوپ ٹسٹ ہوا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے بعد اُن پر چار برس کی عبوری پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشل پریرا کھیل میں فوری طور پر واپس آسکتے ہیں۔ سری لنکا اور انگلینڈ کا پہلا ٹسٹ 19 مئی سے ہیڈنگلے میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT