Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کو اب چیلنج کریں گے سابق عالمی چمپئن

وجیندر کو اب چیلنج کریں گے سابق عالمی چمپئن

نئی دہلی، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل سات مقابلے جیت کر ناقابل تسخیر چل رہے ہندستان کے سوپر اسٹار باکسر وجیندر سنگھ کو اب اپنے پروفیشنل کیریئر کے سب سے سخت چیلنج ملنے جا رہا ہے جب سابق عالمی چمپئن اور موجودہ انٹر کانٹی نینٹل سوپر مڈل ویٹ چمپئن تنزانیہ کے فرانسس چیکا 17 دسمبر کو ان سے مقابلہ کریں گے ۔ وجیندر اور چیکا کا یہ مقابلہ دارالحکومت کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تنزانیہ کے 34 سالہ چیکا 43 مقابلوں کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں انہوں نے 17 ناک آؤٹ سمیت 32 مقابلے جیتے ہیں۔ان کے پاس 16 سال کے اپنے کیریئر میں 300 راؤنڈ لڑنے کا تجربہ ہے جبکہ وجیندر کا ہندوستان میں یہ دوسرا مقابلہ ہوگا اور ان کے پاس 27 راؤنڈ کا تجربہ ہے ۔ چیکا سابق عالمی چمپئن اور موجودہ وقت میں ان کے پاس انٹر کانٹی نینٹل سپر مڈل ویٹ چمپئن شپ خطاب ہے جو انہوں نے اس سال فروری میں سربیا کے گیرڈ جتووچ کو شکست دے کر جیتا تھا۔ دوسری طرف وجیندر نے اپنے پروفیشنل کیریئر کی شروعات دھماکہ خیز انداز میں کی اور اب تک وہ اپنے سات حریفوں کو محض 27راؤنڈ میں نمٹا چکے ہیں۔ وجیندر نے اپنے سات میں سے چھ مقابلے ناک آؤٹ انداز میں جیتے ہیں اور اب چیکا کے طور پر ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج آنے جا رہا ہے ۔ْوجیندر نے اسی سال جولائی میں تیاگراج اسٹیڈیم میں ہی آسٹریلیا کے کیری ہوپ کو شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیوبي او ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ خطاب جیتا تھا اور اس خطاب کی بدولت وہ ڈبلیوبي او رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں پہنچ گئے ہیں۔ہندستانی باکسر کو چیلنج دینے جا رہے چیکا نے بھی بڑبولے انداز میں کہاکہ میں اس بچے کو باکسنگ کے سبق سکھانے کے لئے تیار ہوں ۔ میں ہندستان آ رہا ہوں اور میں پیچھے نہیں ھٹوں گا۔میں نے اس ہندستانی باکسر کے بارے میں کافی کچھ سنا ہے اور اسے کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے ۔لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں اسے اس کی جگہ دیکھ لوں گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT