Sunday , April 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کیخلاف حریف باکسر دستیاب نہیں یکم اپریل کو مقررہ مقابلہ ملتوی کردیا گیا

وجیندر کیخلاف حریف باکسر دستیاب نہیں یکم اپریل کو مقررہ مقابلہ ملتوی کردیا گیا

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ کا یکم اپریل کو مقررہ اگلا مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے کیوں کہ اُن کے پرموٹرس کو اُن کے لئے حریف تلاش کرنے میں دقت ہورہی ہے۔ وجیندر کے پرموٹرس آئی او ایس باکسنگ پرموشنس ایم ڈی نیرو تومر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سردست ہم وجیندر کے لئے کوئی مناسب حریف باکسر ڈھونڈنے سے قاصر ہیں کیوں کہ اُن کے ناقابل شکست ریکارڈ سے کئی حریف خائف ہیں۔ اِس خطہ کے باکسرس اُن کا سامنا کرنے سے ظاہر طور پر گھبرا رہے ہیں۔ وہ اس طرح خطرناک باکسر بن کر اُبھرے ہیں جن کا کوئی بھی سامنا کرنا نہیں چاہتا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ اِس لئے یکم اپریل کا مقابلہ فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے اور ہم آئی پی ایل کے بعد مئی کے آخری ہفتہ میں کوئی مناسب تاریخ دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ اُس وقت تک ہم کسی حریف کو قطعیت دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وجیندر 8 مقابلوں کے بعد بھی ناقابل شکست ہیں اور موجودہ ڈبلیو بی او ایشیاء پسیفک چمپئن ہیں۔ تومر نے کہاکہ اگلے مقابلے کا مقام ممبئی برقرار رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT